• صارفین کی تعداد :
  • 910
  • 9/5/2010
  • تاريخ :

ٹونی بلیرکا جوتوں اور گندے انڈوں سے استقبال

ٹونی بلیر
آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیر پر مظاہرین نے گندے انڈے اور جوتے پھینکے ہیں۔

مہر خـررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیر پر مظاہرین نے گندے انڈے اور جوتے پھینکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹونی بلیئر اپنی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچے ہی تھے کہ وہاں موجود مظاہرین نے ان پر انڈے اور جوتے پھینکنا شروع کردیئے، تاہم ٹونی بلیر مظاہرین کے حملوں سے محفوظ رہے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ جنگ مخالف مظاہرین عراق جنگ اور مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر ٹونی بلیئر کے کردار کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ ٹونی بلیر جنگوں میں لاکھوں افراد کے قتل کے ذمہ دار ہیں انہیں نسل کشی کے الزام میں گرفتار کیا جائے اور انھیں قرار واقعی سزا  دی جائے ۔