• صارفین کی تعداد :
  • 827
  • 9/4/2010
  • تاريخ :

کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں دہشت گردوں کا حملہ

پاکستان
  کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 54 تک پہن‍چ گئی ہے ۔ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کےخودکش بم حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے اس حملے میں 200 سے زآئد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کےخودکش بم حملے میں0 اب تک 54 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ اس حملے میں 200 سے زآئد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم القدس کی ریلی نکالی جارہی تھی،جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔

ریلی کے شرکاء امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد اور فلسطین زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ریلی جب میزان چوک پر پہنچی ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، دھماکے کے بعد ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور بعض مسلح افراد نے شدید فائرنگ کی ۔

دھماکے کے بعد کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ اس سے قبل وہابی تکفیریوں نے لاہور میں حضرت علی (ع) کی شہادت کی یاد میں منعقد  ہونے والے جلوس میں بم حملہ کیا جس میں 40 کے قریب افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے وہابی تکفیری القاعدہ اور طالبان دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں عدلیہ سمیت تمام ادارے دہشت گردوں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔