• صارفین کی تعداد :
  • 1060
  • 8/31/2010
  • تاريخ :

پاکستان بھر میں مجالس، شب زندہ داریوں اور اعمال و دعا کا سلسلہ جاری

یا امیرالمؤمنین
ملک بھر میں بشمول پاراچنار، کوہاٹ، ہنگو، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چکوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، رحیم یار خان، صادق آباد،سکھر، خیر پور، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شکار پور، حیدرا ۤباد، کراچی سمیت بلوچستان کے شہروں میں شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ماہ رمضان المبارک کی انیسویں شب کے آتے ہی شب لیلۃ القدر اور شب ضربت مولا ئے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے اعمال شب قدر کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ بعد نماز فجر امیر المومنین علیہ السلام کو لگنے والی ضربت کی مناسبت سے خصوصی جلوس عزاء بعد نماز فجر نکالے گئے جہاں عاشقان امام علی علیہ السلام نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر کے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کو پرسہ پیش کیا جبکہ رمضان المبارک کی انیسویں شب،شب ضربت کی مناسبت سے ملک بھر کی شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں اعمال اور شب دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا ،واضح رہے کہ شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء کا سلسلہ اکیس رمضان المبار ک تک جاری رہے گا جبکہ اکیس رمضان المبارک کو ملک بھر میں شہادت حضرت علی علیہ السلام کی یاد میں جلوس ہائے عزاء نکالے جائیں گے جہاں پیروان امام علیہ السلام اپنے مظلوم مولا کو پرسہ دیں گے،

دوسری جانب یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں بد ترین سیلاب کے باعث بھی عاشقان ولایت کا مذہبی جوش و خروش کم نہیں ہوا اور گھروں کے تباہہونے اور مال املاک کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد بھی عزاداران امام علی علیہ السلام خیموں اور کھلے آسمان تلے شہادت امیر المومنین علیہ السلام کی یاد منا رہے ہیں اور حجۃ اللہ حضرت امام زمان عج فرجہ کو پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

ابنا ڈاٹ آئی آڑ