• صارفین کی تعداد :
  • 996
  • 8/28/2010
  • تاريخ :

 طالبان کی دھمکیوں کے باوجود ریلیف آپریشن جاری رہیگا، اقوام متحدہ

اقوام متحده
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے غیر ملکی امدادی کارکنوں پر حملوں کی دھمکی کے باوجود ریلیف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یواین ہیومینٹیرین چیف جان ہومز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ریلیف آپریشن رفتہ رفتہ آگے بڑھایا جائے گا۔ طالبان کی جانب سے خطرہ سیلاب سے پہلے بھی موجود تھا اور عالمی ادارہ جانتا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے خطرات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ غیرملکی امدادی کارکنوں پر حملوں کی دھمکی کے باوجود پاکستان کے لوگوں کی مدد جاری رکھے گا اور اس میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔ جان ہومز نے کہا کہ مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی ۔ جس کا طریقہ کار موجود ہے۔ اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مصروف عمل غیرملکی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ابنا ڈاٹ آئی آڑ