• صارفین کی تعداد :
  • 916
  • 8/25/2010
  • تاريخ :

جدید دواؤں میں ہر6 میں سے 5 دوائیں غیر مفید اور بے اثر ہیں

علم طب
ایک حا لیہ طبّی تحقیق میں دعویٰ کیا گیاہے کہ جدید دواؤں میں ہر6 میں سے 5 دوائیں بے اثر اور غیر مفید ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ میں ایک حا لیہ طبّی تحقیق میں دعویٰ کیا گیاہے کہ جدید دواؤں میں ہر6 میں سے پا نچ دوائیں بے اثر اور غیر مفید ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق 85 فیصد ادوایا ت کے فوائد اس طرح نہیں ہو تے جیسا کہ  دوا ساز کمپنیاں بیان کرتی ہیں ۔  تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دواساز کمپنیاں دواؤں کے مضر صحت اثرات بتا نے میں پوری ایمانداری سے کام نہیں لیتیں اور اکثر خطرناک اور مضر اثرات کو چھپا لیتی ہیں ۔ تحقیق کے مطابق یہ کمپنیاں تحقیق سے زیادہ رقم ما رکیٹنگ اور پروپیگنڈہ پر خر چ کرتی ہیں اور ڈاکٹروں اور مریضو ں تک درست معلوما ت نہیں پہنچا تیں۔