• صارفین کی تعداد :
  • 935
  • 8/23/2010
  • تاريخ :

ترکی نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کو رد کر دیا ہے

ایران اور ترکی
ترکی کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ ترکی نے ایک امریکی وفد پر واضح کردیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کو مردود سمجھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک اخبار زمان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے امریکی وزارت خارجہ اور امریکی وزارت خزانہ کے ایک وفد پر واضح کردیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کو مردود سمجھتا ہے امریکہ ترکی پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایران کو پٹرول کی فروخت بند کردے لیکن ترکی نے امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ ترکی، ایران کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عمل جاری رکھے گا اور امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں  کو ترکی قبول نہیں کرےگا ترکی حکام نے امریکیوں پر صاف واضح کردیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت اور لین دین کا سلسلہ جاری رکھیں گے یاد رہے کہ امریکہ اور یورپ نے ایران کے خلاف یکطرفہ اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں لیکن ایران پابندیوں کے باوجود ترقی کی شاہرہاہ پر گامزن ہے۔