• صارفین کی تعداد :
  • 953
  • 8/2/2010
  • تاريخ :

خطے میں جنگ کا خطرہ، شام ڈٹ گیا 

بشار اسد

شام کےصدر بشار اسد نے کہا ہے کہ علاقے میں حقیقی قیام امن ک اامکان کم جبکہ اس کے مقابلے ميں جنگ کا امکان زیادہ ہے۔ شام کےصدر نے پہلی اگست کو شام کے یوم مسلح افواج کے موقع پر اپنے باضابطہ خطاب میں کہا کہ ہم مشرق وسطی کےحساس علاقے میں قیام امن واستحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور منصفانہ عدل کےخواہاں ہیں اور یہ امر اس وقت تک مکمل نہيں ہو سکتا جب تک تمام غصب شدہ حقوق صیہونی حکومت سے واپس نہ لےلئےجائيں۔ شام کے صدر  نے مشرق وسطی میں جنگ کے امکان کی بات کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد کے بیان کی تصدیق کر دی ہے جس میں انہوں نے امریکہ اور صہیونی حکومت پر یہ الزام لگایا تھا کہ وہ اس خطے میں ایک نئی سازش رچ  رہے ہیں جس کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے دوست ملکوں کو حملوں کا نشانہ بنا یا جا سکتا ہے ۔صدر جناب احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس صحیح اور موثق معلومات ہیں کہ امریکہ نے ایران کے خلاف شدید پروپگينڈا جنگ شروع کرنے کی سازش رچی ہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ روسی صدر کا یہ بیان کہ ایران ایسی ٹکنالوجی پردسترسی حاصل کرنے والا ہےجو ایٹم بم بنانےمیں مفید ثابت ہوتی ہے دراصل اس امریکی سازش کا آغاز تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ چونکہ امریکہ اور صیہونی حکومت براہ راست ایران کے خلاف جنگ نہیں چھیڑ سکتے لھذا انہوں نے ایران کےدوست ملکوں پرحملہ کرکے ایران پر دباؤ ڈالنے کی سازش رچی ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ اس سازش کے سہارے دو اھداف حاصل کرنا چاہتا ہے، اس کا پہلا ھدف ایران کو ترقی کرنے سے روکنا اور دوسرا ھدف جنگ سے فائدہ اٹھاتےہوئے صیہونی حکومت کو نجات دینا اور موجودہ بحران سے نکالنا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے امریکی صدر کو نصحیت کی کہ سابق صدر بش کی پالیسیوں پر چلنے سے پرہیز کریں۔ انہوں نے روسی حکام کو بھی انتباہ دیا کہ اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے واشنگٹن کے ہاتھوں میں کھلونہ بنیں ۔بہرحال اس وقت امریکہ مختلف ذرائع سے شام پر دباؤ ڈال رہا ہے اور صدر بشار اسد کے بیان کو اسی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے ۔البتہ بشاراسد نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ کہ شام اس وقت ماضی سےزیادہ طاقتور ہے اورعلاقائی اورعالمی میدان میں بہت فعال ہے اور پوری دنیا یہ سمجھ چکی ہے کہ صہیونی حکومت اپنے وعدوں پر عمل نہ کرکے، سازباز کےعمل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔ 

 

 آئی آر آئی بی اردو