• صارفین کی تعداد :
  • 846
  • 7/28/2010
  • تاريخ :

نجی ایئر لائن کا طیارہ اسلام آباد میں گر کر تباہ

اسلام آباد

اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر نجی ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ،طیارے میں146مسافر جن میں139 بالغ 5 بچے اور 2 شیر خوار شامل ہیں جبکہ6 عملے کے ارکان جن میں2 کاک پٹ کرو اور4 کرو شامل ہیں،5 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ بد قسمت طیارے میں12 ایسے خوش قسمت افراد بھی شامل ہیں جو کراچی سے روانگی کے وقت جہاز میں سوار ہی نہیں ہو ئے۔ ذرائع کے مطابق ایئر بس320 صبح 7 بجکر50 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔اسلام آباد میں دامن کوہ کے قریب مقامی افراد نے طیارے کو نیچی پرواز کرتے دیکھا ۔ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہو گئیں تاہم مارگلہ میں پہاڑیوں کا طویل سلسلہ ہونے اور گھنے جنگلات کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جائے حادثہ سے 5زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ کچھ لاشیں جائے حادثے پر ابھی موجود ہیں ۔امدادی کاروائیوں میں شدید دشواری ہے لیکن جتنا ممکن ہو رہا ہے جلد از جلد ایسے زخمی افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے جن کی زندگی بچ سکتی ہے۔جہاز کے بلیک باکس کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی بلیک بوکس نہیں مل سکا ہے۔جہاز جس وقت حادثے کا شکار ہوا وہ ایئر پورٹ سے صرف 8 کلو میٹر دور تھا اور ایئر پورٹ کنٹرول ٹاور نے جہاز کو لینڈنگ اپروچ کا سگنل دے دیا تھا۔

 

روزنامہ جنگ پاکستان