• صارفین کی تعداد :
  • 1048
  • 7/26/2010
  • تاريخ :

اقوام متحدہ اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں کی حامی 

غزه
فلسطین کی تحریک حماس نےاقوام متحدہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ کا بحری محاصرہ جاری رکھنے میں اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نےاقوام متحدہ کےاس مطالبے پر تنقید کی ہے جس ميں اس نے غزہ کے لئے بحری راستے سے آنے والی امداد کا سلسلہ بند کرنے پر تاکید کی ہے۔

فوزی برہوم  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ مطالبہ اسرائیل کےغاصبانہ قبضےکے ساتھ ہماہنگی اور بین الاقوامی قوانین کےمنافی ہے بلکہ غاصبانہ اقدام کےساتھ ایک قسم کا تعاون شمار ہوتا ہے۔

واضح رہےکہ بحری راستے سےغزہ تک امداد پہنچانے کا سلسلہ بند کئےجانے اور اس علاقےکا محاصرہ توڑنے کے بارے میں اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹین نسیر کے مطالبے پر فلسطینیوں نےشدید اعتراض کیا ہے۔