• صارفین کی تعداد :
  • 1018
  • 7/26/2010
  • تاريخ :

امریکہ کا  ساتھی تہران کا  دشمن

ڈاکٹر احمدی نژاد
 اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ جو بھی ایران کےخلاف سینریو میں امریکہ کا ساتھ دے گا وہ ملت ایران کا دشمن ہے۔

ارناکی رپورٹ کےمطابق ڈاکٹراحمدی نژاد نےآج (اتوارکو) تخلیقی صلاحیتوں کی حامل شخصیتوں کے پانچویں فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے ایران کےخلاف امریکہ کے نئے سینریو کے بارے میں کہا کہ جو بھی امریکہ کے اس سینریو میں اس کا ساتھ دےگا، ایران اس اقدام کو دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئےاس کا جواب دے گا۔

ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا کہ امریکیوں نے یورپ کےایک حصے اور روس کو اپنے نئےسینریو ميں اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے لیکن وہ سب جان لیں کہ ایران کےطیاروں اور بحری جہازوں کی راہ میں روکاوٹ جیسےکسی بھی ایران مخالف اقدام کا تہران کی جانب سےفورا جواب دیا جائےگا اور یہ جواب انھیں اپنے کئے پرپشیمان کر دےگا۔

ایران کےصدر نےکہا کہ پٹرول پر پابندی جیسی تمام پابندیاں اوردھمکیاں ملت ایران کے لئےقیمتی موقع رہی ہیں اور وہ ترقی میں تیزي ، اورقوم کی خودکفیلی اور پیشرفت کاباعث بنی ہیں۔

صدر احمدی نژاد نے اپنےبیانات کےدوسرےحصےمیں علاقےکی قوموں کو کچلنےکےلئےعالمی سامراج کےمنصوبوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ پوری دنیا اس حقیقت کو سمجہ چکی ہے کہ امریکہ اور یورپ نےقوموں کو کچلنے کے لئے صیہونی حکومت قائم کی ہے کیونکہ وہ اس حکومت کے جرائم اور رویے کےلئے کسی حد و معیار کے قائل نہیں ہيں اور تمام قوموں سےجھوٹ بولتے رہے ہیں۔

اردو ریڈیو تہران ویب سائٹ