• صارفین کی تعداد :
  • 2472
  • 7/24/2010
  • تاريخ :

سید عارف حسین کی سیاسی سرگرمیاں

علامہ سید عارف حسین حسینی

سید عارف حسین حسینی مذھب کے ساتھ ساتھ سیاست کے میدان میں بھی دلچسپی رکھتے تھے اور نجف میں اپنے قیام کے دوران جب انہیں حضرت امام خمینی رح کے نزدیک رہنے کا موقع ملا تو ان کے اندر سیاسی اور فکری تحولات ایجاد ہوۓ ۔  انہیں بعض وجوہات کی بنا پر عراق سے نکال دیا گیا جس کے بعد وہ پاکستان تشریف لے آۓ ۔  پاکستان آ کر انہوں نے سیاسی اور مذھبی سرگرمیوں میں بہت ہی فعال  کردار ادا کیا ۔ سن 1353  شمسی میں انہوں نے ایک بار نجف اشرف کا رخ کیا کیونکہ وہ مزید علم حاصل کرنا چاہتے تھے مگر  بدقسمتی سے انہیں عراق میں داخل نہیں ہونے دیا گیا اور پھر انہیں مجبوری کے تحت واپسی کا راستہ اختیار کرنا پڑا ۔  واپسی پر  وہ قم تشریف لے گۓ اور پھر قم میں حوزہ علمیھ قم میں مقیم ہو گۓ ۔ یہاں پر انہوں نے دوسرے انقلابی کارکنوں کے ساتھ مل سیاسی سرگرمیوں میں پھرپور حصہ لینا شروع کر دیا اور قم میں مقیم  دوسرے پاکستانی نژاد طالب علموں کو بھی اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کے لیۓ ترغیب دی ۔ ان کی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے وہ حکومت کی نظر میں آ گۓ اور حکومتی اہلکاروں نے ان پر نظر رکھنی شروع کر دی ۔  اسی دور وہ ان کی گرفتاری عمل میں آئی اور انہیں ملک  سے باہر کر دیا گیا جس کے بعد وہ واپس پاکستان تشریف لے گۓ ۔ پاکستان جا کر بھی وہ بیکار نہیں بیٹھے بلکہ پاکستان میں بھی انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیوں  کا سلسلہ جاری رکھا  اور پاکستان کی عوام میں شاہ ایران کا اصل چہرہ بےنقاب کیا ۔ انہوں نے حضرت امام خمینی کی حمایت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رہی ۔ انہوں نے امام خمینی کو مسلمانوں کے رہبر کے طور پر پاکستان میں متعارف کروایا ۔ ان کی اس محنت کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے پشاور میں ایک بڑے اجتماع کے دوران حضرت امام خمینی کی حمایت کا اعلان کیا اور لوگوں کی امام کی حمایت کے لیۓ تیار کیا ۔

 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

آیة اللہ  شیخ ھادی معرفت

آیة اللہ دستغیب کی مختصر سوانح حیات