• صارفین کی تعداد :
  • 795
  • 7/20/2010
  • تاريخ :

نیٹو کے فضائی حملے میں 22 طالبان ہلاک

طیّاره
مغربی افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں 22 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں 22طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ فرح کے پولیس سربراہ فقیر احمد عسکر کے مطابق فرح کے ضلع خشرود میں طالبان شدت پسندوں کا ایک خفیہ اجلاس جاری تھا کہ نیٹو کے طیاروں نے ان کے خفیہ ٹھکانے پر بمباری کر دی۔ مذکورہ حملے میں 22 طالبان جن میں طالبان کے دو کمانڈرز ملاباری اور ملا آغا جان شامل تھے ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیٹو کے مطابق طالبان کے مذکورہ اجلاس میں حکومتی تنصیبات پر راکٹ حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ طالبان کی طرف سے اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔