• صارفین کی تعداد :
  • 1062
  • 7/12/2010
  • تاريخ :

مذاکرات کی بنیاد تہران اعلامیہ

منوچہر متکی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ منوچہر متکی نے کہا ہے کہ ایران اور ویانا گروہ کے درمیان ہونے والےمذاکرات کی بنیاد تہران اعلامیہ ہوگا۔ منوچہر متکی نے اتوار کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ویانا گروہ نے قرارداد 1929 جاری ہونے سے پہلے ایک خط بھیج کر ایران سے نئے دور کے مذاکرات شروع کرنے کی درخواست کی تھی جس کا جواب جلد ہی دے دیا جائے گا۔ ایران کے وزيرخارجہ نے اس کے ساتھ ہی تاکید کی ہے کہ ترکی اور برازیل بھی ویانا گروہ کےساتھ ہونے والےآئندہ مذاکرات میں موجود رہيں گے جسے فریق مقابل نے بھی قبول کرلیا ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ نے غزہ کے لئے امدادی سامانوں سے بھرے ہوئے جہاز بھیجے جانے کے بارے میں کہا کہ یہ تحریک جاری رہے گی۔

اردو ریڈیو تہران