• صارفین کی تعداد :
  • 1128
  • 7/4/2010
  • تاريخ :

شہرام امیری کی حفاظت امریکی حکومت کی ذمہ داری ہے

رامین مہمان پرست
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہرام امیری کی جان کی حفاظت امریکی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ایران اپنے تمام شہریوں کی حمایت کے لئے اپنے تمام وسائل سے استفادہ کرے گا۔ ایک سال قبل سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی نے عمرے پر گئے ہوئے شہرام امیری کو اغوا کرکے امریکی سی آئی اے کےحوالے کیا تھا سعودی عرب کی اس عظیم خیانت کو عالم اسلام کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  رامین مہمانپرست نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہرام امیری کی جان کی حفاظت امریکی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ایران اپنے تمام شہریوں کی حمایت کے لئے اپنے تمام وسائل سے استفادہ کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو اس ایرانی شہری کو جلد از جلد رہا کرنا چاہیے کیونکہ اس کو امریکیوں نے بلا جواز اغوا کیا ہے واضخ رہے کہ ایک سال قبل سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی نے عمرے پر گئے ہوئے شہرام امیری کو اغوا کرکے امریکی سی آئی اے کےحوالے کیا تھا سعودی عرب کی اس عظیم خیانت کو عالم اسلام کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ امریکہ نے شہرام امیری کے اغوا کی دستاویزات کو تہران میں امریکی مفادات کے نگراں سوئیس سفارتخانہ کے حوالے کیا ہے یاد رہے کہ  امریکہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ شہرام امیری نے امریکہ میں پناہ لے رکھی ہے لیکن شہرام امیری نے ایک ویڈيو پیغام میں امریکہ کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پناہ نہیں لی بلکہ مجھے اغوا کیا گیا ہے۔