• صارفین کی تعداد :
  • 734
  • 6/30/2010
  • تاريخ :

پائدار امن محبت کا نتیجہ

ڈاکٹر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ جولوگ زور زبردستی، خود سرانہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کے سہارے دنیا میں امن قائم کرنے کی باتیں کرتے ہیں وہ تاريخ میں سب سےزیادہ جھوٹ بولنے والے ہيں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے منگل کی رات تہران میں سفیران صلح نامی بین الاقوامی نمایش کی افتتاحیہ تقریب میں کہا کہ امن و صلح عشق، دوستی اور محبت کے نتیجے میں وجود میں آتی ہے نہ کہ کینوں دشمنی اور جنگ کے سبب ۔یہ نمایش کیمیاوی اور جراثیمی ہتھیاروں سے مقابلے کے دن کے موقع پرلگائي گئي ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ  پائدار امن عدل و انصاف پرمبنی ہوتاہے اور جوامن و صلح ظلم و زور زبردستی پر قائم وہ مسلط کردہ اور ناپائدار ہوگا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ جن لوگوں نے ہزاروں کیمیاوی اور جراثیمی ہتھیار ذخیرہ کر رکھے ہیں وہ کس طرح امن وصلح کے دعویدار بن سکتے ہیں؟ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا شکار ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انسانی اقدار سے بے بہرہ افراد کے پاس ہتھیاروں کے بڑے بڑے گودام رہیں گے دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے بلجیم، ہیروشیما اور ناکاساکی، عراق میں حلبچے اور ایران کے سردشت اور امریکہ اور ویتنام کی جنگوں میں کیمیاوی اور ایٹمی ہھتیاروں سے متاثر ہونے والے افراد کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ دنیا میں بہت سے انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب ہواہے لیکن ان پانچ ملکوں میں جو جرائم ڈھائے گئے ہیں تاریخ میں کہیں نہیں ڈھائے گئے۔ انہوں نے کہا جن لوگوں نے یہ جرائم ڈھائے ہیں انہوں نے نہ صرف اپنی انسانیت کو فراموش کر دیا تھا بلکہ انسانیت اور انسان کو قربان کیا ہے۔ سفیران صلح نامی نمایش میں ایران، عراق، ویتنام اور جاپان میں کیمیاوی اور ایٹمی ہتھیاروں سے متاثر ہونے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔

اردو ریڈیو تہران


متعلقہ تحریریں:

وزارت خارجہ کے ترجمان: آمانو رپورٹ کامل نہیں ہے

صیہونی حکومت دہشتگرد ہے