• صارفین کی تعداد :
  • 809
  • 6/28/2010
  • تاريخ :

کراچي: ٹارگٹ کلنگ پر احتجاج

کراچی

کراچي میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آج شدید احتجاج کیا گيا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کی دو بڑی شیعہ آبادیوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پرعلاقے میں ہڑتال کا سا سماں رہا۔ بتایا جاتا ہےکہ کل رات دہشتگردوں نے جعفر طیار سوسائٹی میں نادعلی اسکوائر پر فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کردیا۔ اس موقع پر دہشتگرد ایک نوجوان آفتاب عالم کو اغوا کرکے لے گئے تھے۔ بعد میں آفتاب عالم کی لاش قریبی علاقے سے برآمد ہوئي۔ اس سے قبل رضویہ سوسائٹی میں  اٹھارہ سالہ نوجواں حماد کانجی کو مسلح دہشتگردوں نے گولی مار کرشہید کردیا تھا۔ شہید حماد کانجی کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع  پر علاقے میں ہڑتال کا سا سماں تھا۔

اردو ریڈیو تہران