• صارفین کی تعداد :
  • 1296
  • 6/27/2010
  • تاريخ :

بان کی مون: امیر ممالک اپنے وعدوں کو پورا کریں

بان کی مون
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے دنیا کے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی امداد کی مد میں پچاس ارب ڈالر فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کریں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے دنیا کے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی امداد کی مد میں پچاس ارب ڈالر فراہم کرنے کے اپنے وعدے کی پاسداری کریں۔  ان ممالک نے یہ رقم عالمی ادارے کو اگلے چار برس میں ادا کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

بان کی مون  نے آٹھ صنعتی ممالک کے اجلاس کے خاتمے کے موقع کہا کہ امداد کی فراہمی کے ان وعدوں پر ابھی تک مکمل طور پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ ممالک اپنے وعدوں پر فوری عمل یقینی بنائیں۔ اگر ترقی یافتہ ممالک امداد کی فراہمی کے اپنے وعدے پورے کریں اور ترقی پذیر ممالک بہتر طرز حکمرانی اپنائیں تو غربت اور بدعنوانی کے خاتمے کے عالمی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔