• صارفین کی تعداد :
  • 962
  • 6/15/2010
  • تاريخ :

ایران پائدار و مستحکم

حزب اللہ

لبنان کی پارلمنٹ میں حزب اللہ دھڑےکے رکن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پرتاکید کی ہے۔ حزب اللہ کے رکن پارلمنٹ حسین موسوی نے کہا کہ سلامتی کونسل صیہونی حکومت کی بھرپور حمایت کررہی ہے جس نے این پی ٹی معاھدہ پردستخط نہیں کئےہیں اور ایران کے خلاف پابندیاں لگاتی ہےجبکہ ایران پرامن ایٹمی ٹکنالوجی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ساری دنیا پر واضح ہو چکا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی منطقی اور پر امن پالیسیاں ظالمانہ قراردادوں اور پابندیوں کے باوجود امریکہ اور صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں سے آگے نکل چکی ہیں۔ انہوں نے قرارداد انیس سوانتیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد کو منظور کروانا امریکہ کی جیت نہیں ہے کیونکہ گذشتہ اکتیس برسوں میں ایران نے بڑی سربلندی سے ایسی قراردادوں کا سامنا کیا ہے۔ لبنان کے رکن پارلمنٹ نے ایران اور دیگرملکوں کا مقابلہ کرتےہوئے کہا کہ جب سے ایران کا اسلامی نظام قائم ہوا ہے اس نے مسلط کردہ جنگ ، اقتصادی محاصرے اورہزاروں سازشوں کا سامنا کیا ہے لیکن آج دشمنان اسلام کی ان تمام سازشوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران مستحکم اور پائدار ہے_

اردو ریڈیو تہران