• صارفین کی تعداد :
  • 1007
  • 6/13/2010
  • تاريخ :

نوری المالکی اور ایاد علاوی کی 30 منٹ تک بات چيت

نوری المالکی اور ایاد علاوی
عراق میں حکومت قانون اتحاد کے سربراہ اور موجود وزیر اعظم نوری المالکی اور العراقیہ فہرست کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایاد علاوی کے درمیان 30 منٹ کی مختصر ملاقات کو عراق میں حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں مثبت قدم قراردیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الصباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں حکومت قانون اتحاد کے سربراہ اور موجود وزیر اعظم نوری المالکی اور العراقیہ فہرست کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایاد علاوی کے درمیان 30 منٹ کی مختصر ملاقات کو عراق میں حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں مثبت قدم قراردیا جارہا ہے۔ قریبی ذرائع نے نوری مالکی اور ایاد علاوی کی ملاقات کو بہت ہی مثبت اور مفید  قراردیا ہے  نوری مالکی کےپریس سکریٹری علی الموسوی کے مطابق اس ملاقات کے بعد تمام پارٹیوں پر مشتمل اتحادی حکومت تشکیل دینے کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں اور اس ملاقات میں بعض حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گي۔

اس ملاقات میں نوری مالکی کے ہمراہ حسین الشہرستانی، خضیر الخزاعی، خآلد العطیہ، یاسین مجید اور علی الدباغ موجود تھے جبکہ ایاد علاوی کے ہمراہ طارق الہاشمی، حسن العلوی اور محمد علاوی موجود تھے۔ اس ملاقات میں باہمی گفتگو کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی تاکید کی گئی ہے۔