• صارفین کی تعداد :
  • 3842
  • 6/6/2010
  • تاريخ :

افریفی ٹیمیں  فٹ بال ورلڈکپ 2010 ء جیتنے کی خواہشمند

فٹ بال ورلڈکپ 2010ء

ورلڈکپ فٹبال کی آمد آمد ہے اور میگاایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ 80 سال بعد افریقی سرزمین پر ہونی والے ورلڈکپ کو جیتنے کیلئے برّاعظم افریقہ کی ٹیمیں اپنی سرزمین پر ورلڈکپ جیتنے کی خواہشمند ہیں۔ میزبان جنوبی افریقہ کے عظیم فٹبال شان برٹیلٹ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کسی بھی ٹیم کا ورلڈکپ جیتنا اُس ملک کیلئے آزادی کے بعد دوسری بڑی خوشی کے برابر موقع ہوتا ہے۔ ورلڈکپ میں جیت سے ملکوں کی تقدیربدل جاتی ہے اور تمام لوگ جانتے ہیں کہ 2010ء کا ورلڈکپ دنیا کے غریب ترین برّاعظم میں کھیلا جانا ہے جہاں لوگ صدیاں گزرجانے کے باوجود اپنے حالات زندگی تبدیل نہیں کر سکے، افریقی ممالک کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے ہوم گراﺅنڈز اور گراﺅنڈ کی سپورٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں اور اپنی محرومیوں کا خاتمہ کریں۔ ورلڈکپ میں افریقی ٹیموں میں میزبان جنوبی افریقہ سیمت الجیریا،کمرون، آئیوری کوسٹ،گھانا اور نائیجریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

نائیجریا کے سابق کپتان سنڈے اولصیح اس بارے میں کہتے ہیں کہ یہ بات درست ہے کہ افریقی ٹیمیں آج تک ورلڈکپ مقابلوں میں فائنل تک بھی رسائی حاصل نہیں کرسکیں لیکن ہمارے کھلاڑیوں میں جنون اور جذبہ کسی دوسرے ملک کے کھلاڑیوں سے کم نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ اور اولمپک کے معاملے میں ہم سب ایک ہوجاتے ہیں اور اگر اس ورلڈکپ میں کوئی دو افریقی ٹیمیں سیمی فائنل میں آمنے سامنے آگئیں تومجھے یقین ہے کہ افریقی ممالک کی آپس میں رفاقت اس سے اثرانداز ہو گئی ،انہوں نے کہا کہ فٹبال کی تاریخ میں کبھی میزبانی ٹیم ٹائٹل نہیں جیت سکی لیکن ہماری چھ ٹیمیں اس روایت کو توڑنے کی سر توڑ کوششیں کرین گی۔