• صارفین کی تعداد :
  • 3262
  • 6/6/2010
  • تاريخ :

ورلڈکپ 2010 ء کے لئے جرمنی کا  ابتدائی 30 رکنی اسکواڈ

ورلڈکپ 2010ء

تین مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی نے ورلڈکپ 2010ء کے لئے ابتدائی 30 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 3 مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم میں بائرن میونخ کے گول کیپر ہانس جارج کی 7 سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ 35 سالہ ہانس جارج کو زخمی گول کیپر رینیایلڈرکے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ جارج 2002 ء ورلڈکپ اور2000 ء کے یوروکپ میں جرمنی کے متبادل گول کیپر تھے۔ ہانس نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ جون 2003 ء میں کھیلا تھا۔ جرمن کوچ جواکم لوکا کہنا ہے کہ وہ اپنے اوپرعائد ذمہ داری سے پوری طرح واقف ہیں اور انہیں منتخب کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے۔ ادھرجنوبی افریقا کے سابق صدرنیلسن منڈیلا نے جنوبی افریقا میں ورلڈکپ ٹرافی کا استقبال کیا۔ ورلڈکپ ٹرافی کے سفرکے آخری مرحلے سے قبل نیلسن منڈیلا نے جوہانسبرگ میں ایک تقریب کے دوران ٹرافی کو اپنے ہاتھوں میں لیا۔ 91 سالہ منڈیلا نے آخری مرتبہ 2004 ء میں ورلڈکپ ٹرافی کو تھاما تھا جب فیفا نے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی جنوبی افریقا کوسونپی تھی۔ ورلڈکپ ٹرافی اپنے سفرکے آخری مرحلے میں جنوبی افریقا کے مختلف شہروں کا چکرلگائے گی۔