• صارفین کی تعداد :
  • 908
  • 5/31/2010
  • تاريخ :

امریکہ کے پاس کوئي جواز نہیں

علاء الدین بروجردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس تہران اعلامیئے کو مسترد کرنے کا کوئي جواز نہیں ہے۔ علاء الدین بروجردی نے آج ہمدان میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ تہران اعلاميئے کی تجویزویانا گروہ نے دی تھی اور امریکہ اس گروہ کا ایک رکن ہے۔ بروجردی نے کہا کہ تہران اعلامیہ ایرانی قوم کے مفادات پرمبنی ہے اور ترکی اور برازیل کی شرکت نیا اقدام تھا جو ایران کی فراست سے انجام پایا اور ان دوملکوں نے دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ تہران اعلامیئے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں عنقریب بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گي۔

 

اردو ریڈیو تہران