• صارفین کی تعداد :
  • 1019
  • 5/30/2010
  • تاريخ :

بانی انقلاب اسلامی سے سپاہ پاسداران کا تجدید عہد

امام خمینی (رح) کی مزار محترم

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) سےتجدید عہد کیا۔ اردو ریڈیو تہران نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کی ایک جماعت نے بانی انقلاب اسلامی کی برسی کی آمد کی مناسبت سے آج  بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضری دی اور آپ  کے اہداف و مقاصد سے وفاداری کے لئےتجدید عہد کیا۔ سپاہ پاسداران میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے محمدہادی رضائی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر قران کریم کی تلاوت کی گئي اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی .