• صارفین کی تعداد :
  • 1577
  • 5/29/2010
  • تاريخ :

آیت اللہ امامی کاشانی: حضرت امام خمینی (رہ) نے اسلامی عرفان اور فلسفہ کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے

 آیت اللہ امامی کاشانی
تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی کی رہبری اور کامیابی کے ذریعہ اسلامی عرفان اور فلسفہ کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں آج نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے امام خمینی (رہ) کی سالگرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی کی رہبری اور کامیابی کے ذریعہ  اسلامی عرفان اور فلسفہ کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ امامی کاشانی نے امام خمینی (رہ) کے افکار کا مطالعہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جاننا چاہیے کہ حضرت امام (رہ) نے اپنے وصیت نامہ میں ہمیں کن چیزوں کی وصیت اور جوانوں کو کس چیز کی سفارش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام ہی وہ اعلی مقصد ہے جس کی تمام انبیاء (ع) اور اولیاء نے سفارش کی ہے اور حضرت امام (رہ) نے بھی ہمیں اسی راستے پر گامزن رہنے کی  ہدایت اورسفارش کی ہے۔