• صارفین کی تعداد :
  • 795
  • 5/26/2010
  • تاريخ :

پاک ایران دفاعی تعاون

پاک ایران دفاعی تعاون

پاکستان کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل نعمان بشیر نے کل پاکستان میں ایران کے سفیر ما شاء اللہ سے ملاقات میں کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت اور صلاحیتیں خطے کی سلامتی کی ضامن ہیں اور پاکستان ایران کا ہمسایہ ہونے کی حیثیت سے ایران کی پرامن پالیسیوں کی حمایت کرتا ہے ۔ پاکستان  کی بحریہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ تہران اور اسلام آباد کا باہمی دفاعی تعاون خاص طور پر دونوں ممالک کی بحریہ کا باہمی تعاون سمندری بد امنی کے خاتمے اور دوطرفہ دوستی اور امن کا باعث بنے گا۔ پاکستان میں ایران کے سفیر ما شاء اللہ شاکری نے بھی اس ملاقات میں دفاعی میدان میں ایران کی پیش رفت کی وضاحت کرتے ہوۓ پاکستان کی بحریہ کے سربراہ نعمان بشیر کو ایران کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

اردو ریڈیو تہران