• صارفین کی تعداد :
  • 922
  • 5/25/2010
  • تاريخ :

تینوں جزیروں کا ایران سے دائمی تعلق

رامین مہمان پرست

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے ایران کے تینوں جزیروں کا ایران کے ساتھ دائمی تعلق ہونے پر تاکید کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے جدہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائےخارجہ کے اجلاس کے اختتامی بیان میں تینوں ایرانی جزیروں کے بارےمیں بے بنیاد دعوؤں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے امور میں کھلی مداخلت قرار دیا اور اسے مسترد کرتے ہوئے ایران کے ساتھ ان جزیروں کے دائمی تعلق پر تاکید کی ہے۔ مہمان پرست نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ تنب کوچک، تنب بزرگ اور جزیرہ ابوموسی پوری تاریخ میں ہمیشہ ایران کا اٹوٹ حصہ رہا ہے کہا کہ جیسا کہ بارہا کہا جا چکا ہے، اگر اس سلسلے میں کوئی بدگمانی ہے تو اسے دو فریقی مذاکرات کے ذریعے حل کی جا سکتی ہے اور دوسرے فریقوں کی مداخلت اس عمل میں کوئی مدد نہيں کرے گی ۔

 

اردو ریڈیو تہران