• صارفین کی تعداد :
  • 830
  • 5/24/2010
  • تاريخ :

خرمشہر کی آزادی انسانیت کی آزادی

خرمشہر کا یوم آزادی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے خرمشہر کی آزادی کو ساری انسانیت کے لئے ایک نیا باب قرار دیا اور کہا کہ خرمشہرکی آزادی نے دنیا کے حالات کو عالم انسانیت اور یکتاپرستی کے حق میں موڑ دیا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج خرمشہر میں اس شہر کی آزادی کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں کہا کہ آج کا دن صرف ایک سرزمین کی آزادی کا جشن نہیں ہے بلکہ یہ انسان کی آزادی اور الھی اقدار کادن ہے اور انسان کے وقار و کرامت کے مستکبروں اور شیاطین کی چنگل سے آزادی کا دن ہے۔ ساحلی شہر خرمشہر جس پرصدامی فوجوں نے مسلط کردہ جنگ کے ابتدائي دنوں میں قبضہ کرلیاتھا چوبیس مئي انیس سوبیاسی 24،مئي 1982 کو سپاہ اسلام کے ہاتھوں آزاد ہوا تھا۔ 

 

اردو ریڈیو تہران