• صارفین کی تعداد :
  • 886
  • 5/22/2010
  • تاريخ :

ایران کے خلاف سکیورٹی کونسل کے اقدامات تاریخی اشتباہ پر مبنی ہیں

علی اصغر سلطانیہ
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے یورونیم کی افزودگی کو جاری رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سکیورٹی کونسل کے اقدامات تاریخی اشتباہ پر مبنی ہیں۔

 

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے  علی اصغر سلطانیہ نے یورونیم کی افزودگی کو جاری رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سکیورٹی کونسل کے اقدامات تاریخی اشتباہ پر مبنی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی  کو اپنے ایٹمی پروگرام پر مکمل نگرانی کا اختیار دے رکھا ہے اور ایران این پی ٹی معاہدے پر مکمل عمل کررہا ہے لیکن یورونیم کی افزودگی کو روکنے کا سکیورٹی کونسل کا مطالبہ صحیح نہیں ہے اور نہ ہی ایران اسے قبول کرےگا کیونکہ یہ ایرانی قوم کا حق ہے اور ایران اپنی قوم کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا سلطانیہ نے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کو علاقائی اور عالمی امن کے لئے خطرناک قراردیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کونسل کو اپنی توجہ اسرائیل کے خطرناک ایٹمی ہتھیاروں کی طرف مبذول کرنی چاہیے۔