• صارفین کی تعداد :
  • 1123
  • 5/11/2010
  • تاريخ :

دفاع مقدس عظیم خزانہ

آیت اللہ العظمی خامنہ‏ای

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دفاع مقدس کو کبھی نہ ختم ہونے والے خزانے اور عظیم توانائيوں سے تعبیرکرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس سے ثقافت، دین اور انقلاب اسلامی کی اقدار کی نشرو اشاعت کے لئے بھرپور طرح سے استفادہ کیا جاناچاہیے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے تبلیغات اسلامی کے دفتر میں فن و ہنر کے شعبے کے کارکنوں نیز "دا" کتاب کا اہتمام اور شائع کرنے والے افراد سے خطاب میں کہا کہ دفاع مقدس کے سہارے ملک کے ادب کو غنی کیا جاسکتا ہے اور معاشرے کو دین اور انقلاب کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرایا جاسکتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ دا کتاب نہایت اچھی کتاب ہے اور اسے عالمی سطح پرپیش کیا جاسکتاہے تاہم اس میں مسلط کردہ جنگ کے ایک چھوٹے سے حصے کو پیش کیا گياہے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےفرمایا کہ اس طرح کی کتابوں کی تصنیف اور نشرواشاعت سے عوام کے علم ودانش ، فہم اور تجزيے وتحلیل کی صلاحیت میں اضافہ نیز ان کی تہذیب و تمدن میں ارتقاء آسکتاہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی انقلاب، اسکی تشکیل و تنظیم ، انقلاب اسلامی کی کامیابی کےبعد کے واقعات اوربین الاقوامی سازشوں کے مقابل  ملت ایران کی تیس سالہ عظیم استقامت و پائداری و سربلندی کوقوموں کےلئے نہایت اہم اور ثقافت ساز موضوع قرار دیا۔ آپ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی سے قبل یہانتک کہ کامیابی کے بعد بھی جھوٹی تاریخ اور خاص اھداف کے تحت لکھی جانے والی تاريخ  کی طرف اشارہ کرتےہوےکہا کہ انقلاب اسلامی کی صحیح اور حقیقی تاریخ لکھنے کے سلسلےمیں سنجیدگي سے کام کیا جائے اور ماضی کی غفلتوں کا تدارک کیاجائے۔  

اردو ریڈیو تہران