• صارفین کی تعداد :
  • 799
  • 5/10/2010
  • تاريخ :

ایران قوموں کی امید 

ڈاکٹر احمدی نژاد

  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ آج ایران تمام قوموں کی امید اور ظلم و ستم کے مقابل ان کے دفاع کا مرکز ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج شہر کاشان میں عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ میں نے ایک جگہ کہا ہےکہ باراک اوباما عالمی سطح پرامریکہ کی ساکھ سدھارنے کی آخری امید ہیں اور باراک اوباما کو فلسطین، عراق اور افغانستان کے بارےمیں اپنی  پالیسیوں کی اصلاح کرنی ہوگي۔ صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران اپنے خلاف قراردادوں کا خیرمقدم نہیں کرتا لیکن اگر ایران کے خلاف کوئي نئي قرارداد پاس ہوئي تو ملت ایران اسے بھی خاطر میں نہیں لائے گي ۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کےخلاف نئي قرارداد اوباما کے لئے اختتام راہ ہوگي اور اوباما کے لئے اختتام راہ یعنی دنیا پر امریکہ کے تسلط کے خاتمے کے مترادف ہوگا۔

 

اردو ریڈیو تہران