• صارفین کی تعداد :
  • 1079
  • 5/8/2010
  • تاريخ :

ایران کی عاشورائی قوم کو دھمکی احمقانہ بات ہے

آیت اللہ سید احمدی خاتمی
تہران یونیورسٹی میں تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام عاشورا اور رمضان کی حامل ہے اور ایسی قوم کو دھمکی دینا اور ڈرانا حماقت اور نادانی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمدی خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی تہران کے عارضی امام جمعہ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام عاشورا اور رمضان کی حامل ہے اور ایسی قوم کو دھمکی دینا اور ڈرانا حماقت اور نادانی ہے۔

خاتمی نے صدر احمدی نژاد کے دورہ نیویارک  کو کامیاب دورہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر نے بڑی شجاعت و ہمت اور ذہانت کے ساتھ ایرانی قوم کا پیغام عالمی دنیا تک پہنچایا اور کوئی ایرانی صدر کے دورے کی کامیابی اور اس کی تاثیر کودیکھنا چاہتا ہے  تو وہ سامراجی حکومتوں اور ان کے ذرائع ابلاغ کا مطالعہ کریں سید احمدی خاتمی نے سامراجی طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم کسی ایک حکومت سے روبرو نہیں ہو بلکہ تمہارے مد مقابل ایک عظیم ، طاقتور اور متحد قوم ہے جو ہر لحاظ سے اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتی ہے-