• صارفین کی تعداد :
  • 1224
  • 5/4/2010
  • تاريخ :

ایران پاکستان دوستی پر تاکید

ایران اور پاکستان کا جهنڈا

پاکستان کے صوبہ پنچاب کی پارلمنٹ کے اسپیکر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آج خراسان رضوی پہنچے ہیں۔ محمد رانا اقبال نے اتوار کی رات خراسان رضوی کے گورنر سے مشہد مقدس میں ملاقات کی اور کہا کہ ہمیں یہ یقین ہے کہ ایران اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ جاری رہے گي اور ایران و پاکستان کے تعلقات میں کوئي بھی خلل نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، زراعت اور اعلی تعلیم میں ایران کے تجربوں سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ اس موقع پر خراسان رضوی کے گورنر نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ساتھ ہم نے اب تک تعاون کے بیس مفاہمتی نوٹوں پر دستخط کئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے سربراہ کا دورہ ایران بجلی کی خریداری کی غرض سے انجام پارہا ہے ۔ 

اردو ریڈیو تہران