• صارفین کی تعداد :
  • 904
  • 4/27/2010
  • تاريخ :

اوباما بال بال بچ گئے ، قاتل گرفتار

باراک حسین اوباما

امریکی صدر باراک اوباما کے قتل کی سازش ناکام بنادی گئي۔ ارنا نے نیویارک سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی پولیس نے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے جو اوباما کو کیرولینا ریاست کے دورے میں ممکنہ طور پر قتل کرنے کے منصوبے پرعمل کرنا چاہتا تھا اور بڑی حدتک اپنے ھدف سے قریب آ چکا تھا۔ امریکی پولیس کی رپورٹ کے مطابق مسلح فرد جوزف مک وی کو پولیس جیسی گاڑی کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیا جب صدر اوباما شمالی کیرولینا میں اپنے طیارے میں سوار ہونے جا رہے تھے۔ پولیس کے بیان میں آیا ہے کہ پولیس نے اس کی گاڑی دیکھنے کے بعد اس سے پوچھا کہ وہ اس مقام پرکیا کر رہا ہے تو اس نے کہا کہ اس نے سناہے کہ صدر شہر میں ہیں اور وہ ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہے ۔ سیکیوریٹی فورسس نے اس کا اسلحہ چھیننے کے بعد یہ انکشاف کیا کہ یہ شخص وائرلیس کے ذریعے پولیس کے مکالمات سنتا تھا اور اس کی گاڑی پر فلیش لائٹ اور سائرن بھی لگا تھا۔ مک وی کے پاس ایک پستول بھی تھا اور اس کی گاڑی کی تلاشی کے بعد ڈیجٹل کیمرہ، اور چار بڑے اینٹینا  پائے  گئے جو گاڑی کی ڈگي میں رکھے ہوئے تھے۔