• صارفین کی تعداد :
  • 1157
  • 4/21/2010
  • تاريخ :

پشاور دھماکہ پر مذہبی شخصیات کا رد عملۛ  طالبان وحشی اور درندہ صفت جانورہیں

طالبان
پاکستان کی سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات نے طالبان خودکش حملہ آوروں اوردہشت گردوں کو درندہ صفت وحشی اور جانور قراردیتے ہوئے ان کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پیر کو پشاور میں ہونیوالے دھماکوں کے بعد پاکستان کی سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات نے طالبان خودکش حملہ آوروں اوردہشت گردوں کو درندہ صفت وحشی  اور جانور قراردیتے ہوئے ان کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پیر کو پشاور میں ہونیوالے دھماکوں کے بعد آج فضا انتہائی سوگوار ہے۔ سرحد حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے

تاجر برادری غم و اندوہ کی تصویر بنی ہوئی ہے، شہر بھر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ اداس ہے۔ مختلف مقامات پر قصہ خوانی خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔قصہ خوانی خود کش حملے کا ایک اور زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد واقعہ میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے،شہر میں طالبان کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ تاجر برادری سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔

سرحد حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان کے بعد تمام سرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ عمارتوں پر عوامی نیشنل پارٹی کا پرچم سرنگوں ہے، شہر کی فضا انتہائی سوگوار ہے۔ ہر اداس چہرہ یہ سوال پوچھ رہا ہے کہ طالبان دہشت گرد اپنے ہی مسلمانوں کو کیوں خون میں نہلا رہے ہیں ؟

دوسری طرف شہر کے مختلف مقامات پر قصہ خوانی خود کش حملے میں جانوں کی قربانی دینے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں اور پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ اسلامی مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان ایک سفاک ، خونخوار اور ظالم تنظیم ہے جسے سعودی عرب سمیت بعض عرب خلیجی ممالک سے امداد مل رہی ہے یہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ دہشت گرد کی ذیلی تنظیموں میں شامل ہے جس کے عقائد وہابی نظریات پر استوار ہیں اہلسنت کے ممتاز علماء اس تنظیم کی کارروائیوں کو کفر پر مبنی قرار دے چکے ہیں-

مهر نیوز