• صارفین کی تعداد :
  • 970
  • 4/18/2010
  • تاريخ :

صدر جناب احمدی نژاد:  دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ بیچنے والوں سے امن کی امید دانشمندی نہیں

ڈاکٹر احمدی نژاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج تہران ایٹمی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لۓایک غیر جانبدار عالمی ادارہ بنانا ضروری ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے تہران ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور عدم پھیلاو کانفرنس میں کہا کہ  خود مختار و امن پسند حکومتوں کا بنیادی مطالبہ امن و صلح ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کے بغیر ترقی کرنا ممکن نہيں ۔

صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ویٹوکی حامل طاقتیں دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیاروں کی فروخت کرتی ہیں ان ہی سے امن وصلح کی امید رکھنا دانشمندی نہیں ہے۔

صدر احمدی نژاد ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور ایٹمی عدم پھیلاو کا ہدف حاصل کرنے کےلئے پانچ تجویزیں پیش کیں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایٹمی ترک اسلحہ اور عدم پھیلاو کے لئے ایک خود مختار بین الاقوامی ادارہ بنایاجائے جس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے مکمل اختیارات ملیں اور صرف یہ ایک حل ہے اس مسئلے ک۔ا

 انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقتوں، ایٹمی ہتھاروں کا استعمال کرنے والے ملکوں اور ایٹمی دھمکیاں دینے والے ملکوں کو آئي اے ای اے اور بورڈ آف گورنرس سے نکال دیا جائے اور ان کی رکنیت ختم کردی جائے ۔

 صدر احمدی نژاد نے کہا کہ این پی ٹی معاھدہ پرنظرثانی کرنے کی ضرورت ہے اور یہ نظرثانی خود مختار اور جن کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں ان ملکوں کو کرنی چاہیے ۔

 ایران کے صدرنے کہا کہ سب ملکوں کو ملکر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات لانے کی کوشش کرنی  چاہیے اور ویٹو پاور ختم ہونی چاہیے یا پھر اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کےلئے لاطینی امریکہ ، یورپ ، افریقا اورصدر جناب احمدی نژاد نے تہران ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور عدم پھیلاو کانفرنس میں کہا کہ  خود مختار و امن پسند حکومتوں کا بنیادی مطالبہ امن و صلح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائدار امن وامان کے بغیر ترقی اور رفاہ کی منصوبہ سازی ممکن نہيں ہوسکتی ۔

صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ویٹوکی حامل طاقتیں دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیاروں کی فروخت کرتی ہیں ان ہی سے امن وصلح کی امید رکھنا دانشمندی نہیں ہے۔

صدر احمدی نژاد ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور ایٹمی عدم پھیلاو کا ہدف حاصل کرنے کےلئے پانچ تجویزیں پیش کیں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایٹمی ترک اسلحہ اور عدم پھیلاو کے لئے ایک خود مختار بین الاقوامی ادارہ بنایا جائے جس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے مکمل اختیارات ملیں اور صرف یہ ایک حل ہے اس مسئلے کا-

 انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقتوں، ایٹمی ہتھاروں کا استعمال کرنے والے ملکوں اور ایٹمی دھمکیاں دینے والے ملکوں کو آئي اے ای اے اور بورڈ آف گورنرس سے نکال دیا جائے اور ان کی رکنیت ختم کردی جائے ۔

 صدر احمدی نژاد نے کہا کہ این پی ٹی معاھدہ پرنظرثانی کرنے کی ضرورت ہے اور یہ نظرثانی خود مختار اور جن کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں ان ملکوں کو کرنی چاہیے ۔

 ایران کے صدرنے کہا کہ سب ملکوں کو ملکر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات لانے کی کوشش کرنی  چاہیے اور ویٹو پاور ختم ہونی چاہیے یا پھر اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کےلئے لاطینی امریکہ ، یورپ ، افریقا اور ایشیا کے ممالک کو بھی ویٹو پاور دیاجائے تاکہ اس سے سلامتی کونسل میں توازن برقرارہو۔ انہوں نے کہا کہ تہران کانفرنس اپنے فیصلوں اور سفارشوں پرعمل درامد کا جائزہ لینے کےلئے ورکنگ گروپ بناے۔

صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پریقین رکھتاہے اور ان کوششوں میں شریک ہونے اور اس غرض سے نئےقوانین وضع کرنے میں بھرپور تعاون کرنے کو تیارہے۔ انہوں نےکہا اسلامی جہموریہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی سے اس کےقوانین کے تحت بھرپور تعاون کررہاہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ مستقبل قوموں کا ہے اور دنیامیں امن و سلامتی اور عدالت صالحین اور انسان کامل کی مدد سے آےگي اور مستقبل میں تسلط پسندی کی کوئي جگہ نہيں ہوگي۔     

 ایشیا کے ممالک کو بھی ویٹو پاور دیاجائے تاکہ اس سے سلامتی کونسل میں توازن برقرارہو۔ انہوں نے کہا کہ تہران کانفرنس اپنے فیصلوں اور سفارشوں پرعمل درامد کا جائزہ لینے کےلئے ورکنگ گروپ بناے۔

صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پریقین رکھتاہے اور ان کوششوں میں شریک ہونے اور اس غرض سے نئےقوانین وضع کرنے میں بھرپور تعاون کرنے کو تیارہے۔ انہوں نےکہا اسلامی جہموریہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے سلسلےمیں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی سے اس کےقوانین کے تحت بھرپور تعاون کررہاہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ مستقبل قوموں کا ہے اور دنیامیں امن و سلامتی اور عدالت صالحین اور انسان کامل کی مدد سے آےگي اور مستقبل میں تسلط پسندی کی کوئي جگہ نہيں ہوگي۔