• صارفین کی تعداد :
  • 1013
  • 4/17/2010
  • تاريخ :

 سعودی عرب میں شیعہ عالم دین لاپتہ

مسجد النبی
سعودی عرب میں اھل بیت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چاہنے والوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالم دین سید حسین المکرمی کی خیریت سے آگاہ کیا جائے۔

سعودی حکومت نے سید حسین المکرمی کو چار برسوں سے  نظربند کر رکھا تھا لیکن وہ کچھ دنوں سے اپنے گھر سے ہوچکے ہیں جس پر شیعہ مسلمانوں کو تشویش لاحق ہے۔ سید حسین المکرمی کی حامی  تنظیم کے سربراہ ابو محمد الیامی نے بتایا کہ سعودی حکومت اور اس کے نام نہاد دعوتی ادارے نے سید حسین المکرمی کو اغوا کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی حکومت کے ہاتھوں اس بزرگ عالم دین کے اغوا کے بعد دنیا بھر بالخصوص یمن اور سعودی عرب میں ان کے حامیوں نے ان کی خیریت جاننے اور ان کی رہائي کا پر زور مطالبہ کیا ہے.

ریڈیو تہران