• صارفین کی تعداد :
  • 1137
  • 4/17/2010
  • تاريخ :

تهران کے خطیب جمعہ:  اوبامہ کی دھمکی حماقت سے زیادہ کچھ نہيں

حجت الاسلام کاظم صدیقی
تہران کےخطیب نمازجمعہ نے کہاہےکہ ایران کے عوام اور حکام کانعرہ، پرامن ایٹمی انرجی سب کےلئے اور ایٹمی ہتھیار کسی کےلئے نہیں ہے۔

 حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اس ہفتے تہران کی نمازجمعہ کےخطبوں میں تہران میں کل ہونے والی ایٹمی ترک اسلحہ کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ملت ایران اس طرح کی کانفرنسیں کرانے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ ہمارے دین اور آئین نے تمام انسانوں کےحقوق پرتاکید کی ہے۔ تہران کے عارضی امام جمعہ نے ایران کے خلاف امریکی صدر باراک اوبامہ کی دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ ایران کے خلاف اوبامہ کی دھمکی کھلی رسوائی اور محض حماقت ہے۔ کاظم صدیقی نے کہا کہ امریکہ جس کا ایٹمی حملے کے سلسلے میں ذلت آمیز ماضی رہ چکا ہے، پرامن ایٹمی پروگرام کی وجہ سے دوسرے ملکوں کی مذمت کرنے کا حق نہيں رکھتا۔ تہران کے خطیب نماز جمعہ نے واشنگٹن میں ہونے والی حالیہ ایٹمی ترک اسلحہ کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کانفرنسیں کھو کھلی اور بے بنیاد ہوتی ہیں۔حجت الاسلام کاظم صدیقی نے ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کو سراہتے ہوئے انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے باعث سربلندی قرار دیا اور کہا کہ ہمارے نوجوان سائنسدانوں نے ثابت کر دکھایا کہ دین، علم، پیشرفت اور ترقی سے ہماہنگ ہے اور اس سے تضاد نہيں رکھتا۔ تہران کےخطیب نمازجمعہ نے کہا کہ دنیا چاہے یا نہ چاہے ملت ایران اپنے نوجوان سائنسدانوں کے ذریعے اس کام کو جاری رکھے گی اور اعلی اہداف تک پہنچ جائےگی ۔ تہران کے عارضی امام جمعہ نے اٹھارہ اپریل، یوم اسلامی جمہوریہ کی مناسبت سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی دنیا کی مضبوط افواج میں شامل ہیں جو اپنے ملک اور انقلاب اسلامی کے ثمرات کی حفاظت و دفاع کے لئے کے کمربستہ ہیں۔ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے اس سال ک ودوگنی ہمت اور چوگنی خدمت کا سال قرار دئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کام اورخدمت کو انسانی زندگی کے‎ سب سے اہم اخلاقی، عرفانی، اقتصادی، سماجی اور سیاسی مسائل میں سے قرار  دیا۔

ریڈیو تہران