• صارفین کی تعداد :
  • 997
  • 4/13/2010
  • تاريخ :

ایشیا ایران کا سب سے بڑا تجارتی شریک

منوچہر متکی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کہا ہے کہ گذشتہ چار برسوں میں دنیا کے دوسرے علاقوں کی نسبت براعظم ایشیا ایران کا پہلا تجارتی شریک بن چکا ہے۔

 ایران کے  وزیر خارجہ منوچہر متکی نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نویں اور دسویں حکومت کی سب سے اہم ڈپلومیٹک کوشش خارجہ پالیسی ميں نئی روش اختیار کرنا ہے کہا کہ خارجہ اقتصادی تعلقات کو ایک خاص علاقے سے دنیا کے دوسرے ملکوں تک توسیع دے دی گئي ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ نے آئیل تیل کے علاوہ دوسری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نویں حکومت کے دور میں تیل کے علاوہ مصنوعات کی برآمدات میں آٹھ ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔