• صارفین کی تعداد :
  • 1018
  • 4/11/2010
  • تاريخ :

آیت‌اللہ العظمی نوری ہمدانی:امریکہ شیعیان اہل بیت (ع) کے خلاف وہابیوں کو تقویت پہنچاتا ہے

حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی
حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا: مغرب تشیع پر وار کرنے اور اس کو کمزور کرنے کے درپے ہے اور امریکہ کی سرکردگی میں عالمی استکبار وہابیوں کی تقویت اور اہل تشیع کو کمزور کرنے کے لئے وسیع سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی کرچکا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق روز جمعہ ملاقات کے لئے آنے والے جامعۂ تہران کے طلبہ اور ورامین شہر کے بسیجیوں سے خطاب کرتے ہوئے آج کے دن عالم اسلام اور شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عالم مغرب نے اسلام اور اسلامی انقلاب کے سامنے بڑی مشکلات کھڑی کی ہیں اور آج ان مسائل اور چیلنجوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے مغربی دنیا کو درپیش نئے چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کو مغربی دنیا کے مستقبل کا اہم چلینج قرار دیا اور کہا: ایران کا انقلاب اسلامی کا منشأ اور سرچشمہ امام حسین علیہ السلام کا قیام اور حضرت ولی عصر (عج) کے انقلاب کا پیش خیمہ ہے اور آج یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ انقلاب اسلامی کی تعلیمات و معارف سے دنیا والوں کو روشناس کرائیں۔

حوزہ علمیۂ قم کی عالی سطوح کے استاد نے اسلام میں حکومت کی تشکیل کی کیفیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حکومت کی چوٹی پر نبی (ص) یا امام (ع) کا ہونا ضروری ہے اور ان کی ظاہری عدم موجودگی (غیبت) کے دوران جامع الشرائط فقیہ کو حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے چاہئے؛ دوسری صورت میں حکومت غیرقانونی ہوگی۔

انھوں نے کہا: ایران کا اسلامی انقلاب امریکہ کے استیصال اور عاجزی کا باعث بناہوا ہے اور آج امریکہ اور عالمی استکبار جہاں بھی قدم رکھتے ہیں شدید نفرت کا سامنا کرتے ہیں اور لوگ انہیں مسترد کردیتے ہیں۔

حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے آخر میں ایران کی جوہری پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایران کے نوجوان اور مخلص و با ایمان سائنسدان شب و روز محنت اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا میں سرخرو و سربلند کردیا ہے اور میں نے ایٹمی تنصیبات کے معائنے کے دوران ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔