• صارفین کی تعداد :
  • 919
  • 4/7/2010
  • تاريخ :

ذوالنور:  جارحیت کی صورت میں اسرائیل پر میزائیل برسیں گے

مجتبی ذوالنور
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمایندے نے خبردار کیا ہےکہ اگر دشمن نے ایران پرکسی بھی طرح کا حملہ کیا تو ایران تل ابیب پراپنے میزائيلوں کی بارش کردے گا۔

مجتبی ذوالنور نے قم میں ایک اجلاس میں کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنون کو معلوم ہے کہ ایران نے میزائیل  اور سٹیلائٹ بنا لیا ہے اور اس طرح بیلسٹیک ٹکنالوجی کا حامل بن چکا ہے لھذا اگر ایران پرکوئي میزائل داغا گيا تو تل ابیب پر ایران کے میزائيلوں کی بارش ہوجائے گي ۔ انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس میدان میں بھی ترقی کی چوٹیوں کی طرف سر اٹھاتے ہیں ہمیں وہاں ایرانی سائنس دان نظر آتے ہیں۔