• صارفین کی تعداد :
  • 771
  • 4/6/2010
  • تاريخ :

عراق: بغداد کے جنوب میں لوگوں کا قتل عام

بغداد

بغداد کے جنوبی علاقے میں پچیس افرادکا قتل عام کردیا گيا ہے ۔ فوجی لباس میں ملبوس مسلح حملہ آوروں نے آج صبح بغداد کے جنوب میں واقع شہر محمودیہ کے قریب ایک گاؤں میں چارگھروں  پرحملہ کیا اور لوگوں کو رسی سے باندھ کر انہیں گولی ماردی ۔مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہيں اس سے پہلے بھی مسلح افراد نے فوجی لباس میں ملبوس ہوکر ایک وزارت خانے کے سینئر عہدیدار کو گولی مار دی تھی ۔ عراقی ذرایع کے مطابق مقتولین کا تعلق القاعدہ کے مخالف گروہ سے تھا۔