• صارفین کی تعداد :
  • 754
  • 4/5/2010
  • تاريخ :

امریکہ کے ایٹمی سیکورٹی اجلاس میں شرکت نہيں ، ایران

رامین مہمان پرست

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے  کہ تہران واشنگٹن میں منعقد ہونے والے سکیورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ واشنگٹن میں بارہ اور تیرہ اپریل کو ایٹمی سیکورٹی کا اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن میں سکیورٹی کانفرنس میں ایران کانمایندہ شرکت نہيں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ  سترہ اور اٹھارہ اپریل کو تہران میں بھی ایک کانفرنس ہوگي جس کا عنوان ہوگا ایٹمی انرجی سب کےلئے اور ایٹمی ہتھیارکسی کے لئےنہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تہران کانفرنس میں مختلف ملکوں کےحکام ، بین الاقوامی ادارے اور غیر سرکاری تنظیمیں شرکت کریں گی۔