• صارفین کی تعداد :
  • 1672
  • 1/2/2010
  • تاريخ :

توہین آمیز کارٹون بنانے والا شخض موت کے منہ سے بچ نکلا

ڈنمارک  کا جهنڈا

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا گیا  ہے کہ ڈنمارک میں پولیس نے کل رات،  پیغمبر اسلام (ص) کے توہین آمیز کارٹون بنانے والے کے گھر میں گھس کر قتل کی دھمکی دینے  والے شخص کو  گولی مار کر  زخمی کر دیا ہے۔

 کرٹ ویسٹرگارڈ نے پانچ برس پہلے پیغمبراسلام (ص) کے بارے میں وہ توہین آمیز کارٹون بنائے تھے جن پر ساری دنیا میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور ڈنمارک اور مسلم دنیا کے مابین تعلقات بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ آرہس شہر میں پیش آیا اور کرٹ اپنے گھر پر تھے جب ایک شخص نے اندر گھس کر انہیں دھمکایا۔

اس پر کرٹ ویسٹرگارڈ نے پولیس کو مطلع کرنے والا ایک بٹن دبایا جس نے اندر آکر حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ کرٹ ویسٹر گارڈ کو اس واقعہ کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اٹھائیس برس کا صومالی باشندہ ہے جس کا تعلق اسلامی گروپ الشباب سے ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی