• صارفین کی تعداد :
  • 1345
  • 11/9/2009
  • تاريخ :

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد استنبول پہنچ گۓ

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد
    صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد  او آئی سی کی اقتصادی وتجارتی تعاون کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے  کل ترکی کے شہر استنبول پہنچ گۓ ۔  صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی دو روزہ دورے پر کل ترکی کے شہر استنبول پہنچے ۔ جہاں وہ اسلامی کانفرنس تنظیم کی اقتصادی وتجارتی تعاون کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس او آئی سی کی اقتصادی وتجارتی کمیٹی کی سرگرمیوں کے پچیس سال پورے ہونےکی مناسبت سےمنعقدہورہا ہے اجلاس کی میزبانی ترکی کے صدرعبداللہ گل کررہے ہيں ۔ اجلاس آج شروع ہوگا۔
ترکی روانگی سے قبل صدرجناب احمدی نژاد نے ترکی کے ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتےہوئے اس اجلاس کی اہمت پر زور دیا اور ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام  پر ایرانی عوام کے برحق موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا یورینیم باہرنہيں بھیجیں گے البتہ ہم  تہران کے تحقیقاتی ایٹمی ریکٹرکے لئے دوسروں سے بیس فیصدافزودہ یورینیم خریدنے کے لئے تیار ہيں۔

اس اجلاس میں شرکت کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ افغانستان ، کویت اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف اسلامی ممالک کے سربراہ اور اعلی حکام استنبول پہنچ چکے ہیں۔ اجلاس کے دوران چندجانبہ تعاون کوتقویت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جا‏ئے گا ۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس اجلاس میں او آئی سی کی اقتصادی وتجارتی تعاون کمیٹی کے چھپن رکن ممالک میں سے کم از کم تیس ممالک کے سربراہ شریک ہوں گے۔ 

 

آئی آر آئی بی