• صارفین کی تعداد :
  • 3355
  • 10/17/2009
  • تاريخ :

ابرہہ نے بہت بڑا گرجاگھر تعمير كرايا

اصحاب فيل

اس موقع پر''ابرہہ''نے اپنے حسن خدمت كو ثابت كرنے كے لئے ايك اہم اور بہت ہى خوبصورت گرجا تعمير كرايا_ جس كى اس زمانے ميں كرہ ارض پر كوئي مثل و نظير نہ تھي_اور اس كے بعد جزيرہ عرب كے لوگوں كو خانہ كعبہ كے بجائے اس گرجے كى طرف دعوت دينے كا مصمم ارادہ كرليا،اور يہ پختہ ارادہ كرليا كہ اس جگہ كو عرب كے حج كا مركز بنا كر مكہ كى اہم مركزيت كو  وہاں منتقل كردے_

اس مقصد كے لئے اس نے ہر طرف عرب كے قبائل او سرزمين حجاز ميں بہت سے مبلغ بھيجے_ عربوں نے،جو مكہ اور كعبہ كے ساتھ شديد لگائو  ركھتے تھے اور اسے ابراہيم عليہ السلام كے آثار ميں سے جانتے تھے،اس سے خطرہ محسوس كيا_بعض روايات كے مطابق ايك گروہ نے وہاں جاكر مخفى طور پر اس گرجے كو آگ لگادي،اور دوسرى روايت كے مطابق بعض نے اسے مخفى طور پر گندہ اور ملوث كرديا_اور اس طرح سے انہوں نے اس عظيم دعوت كے مقابلہ ميں شديد رد عمل كا مظاہرہ كيا،اور''ابرہہ''كے عبادت خانے كو بے اعتبار اور حقير بناديا_

ابرہہ حملہ كے لئے تيار

ظاہر ہے اس پر ''ابرہہ''كو بہت غصہ آيا اور اس نے خانہ كعبہ كو كلى طور پر ويران كرنے كا پختہ ارادہ

كرليا_اس كا خيال تھا اس طرح وہ انتقام بھى لے لے گا اور عربوں كو نئے معبد كى طرف متوجہ بھى كردے گا_چنانچہ وہ ايك بہت بڑے لشكر كے ساتھ،جن ميں سے كچھ لوگ ہاتھيوں پر سوار تھے،مكہ كى طرف روانہ ہوا_

جب وہ مكہ كے قريب پہنچا تو اس نے كچھ لوگوں كو مكہ والوں كے اونٹ اور دوسرے اموال لوٹنے كے لئے بھيجا_ان ميں سے دوسو اونٹ عبد المطلب(ع) كے بھى لوٹ لئے گئے_

''ابرہہ'' نے كسى آدمى كو مكہ كے اندر بھيجا اور اس سے كہا كہ رئيس مكہ كو تلاش كركے اس سے كہنا كہ''ابرہہ''يمن كا بادشاہ كہتا ہے كہ:ميں جنگ كرنے كے لئے نہيں آيا_ميں تو صرف اس لئے آيا ہوں كہ اس خانہ كعبہ كو ويران كردوں_اگر تم جنگ نہ كرو تو مجھے تمہارا خون بہانے كى ضرورت نہيں ہے_

قصص القرآن

منتخب از تفسير نمونه

تاليف : حضرت آيت الله العظمي مکارم شيرازي

مترجم : حجة الاسلام و المسلمين سيد صفدر حسين نجفى مرحوم

تنظيم فارسى: حجة الاسلام و المسلمين سير حسين حسينى

ترتيب و تنظيم اردو: اقبال حيدر حيدري

پبليشر: انصاريان پبليكيشنز - قم


متعلقہ تحریریں:

فرشتے امتحان كے سانچے ميں (قصہ حضرت آدم _ع_)

خدا نے جو كلمات آدم عليہ السلام پر القا كئے وہ كيا تھے ؟

شيطان كا وسوسہ

بہشت ميں قيام