اللہ کي حکومت
اللہ وہ (ذات) ہے جس کے سوا کوئي معبود نہيں، وہ زندہ اور سب کا نگہبان ہے، اسے اونگھ آتي ہے اور نہ نيند، زمين اور آسمانوں ميں جو کچھ ہے سب اسي کي ملکيت ہے، کون ہے جو اس کي اجازت کے بغير اس کے حضور سفارش کر سکے؟ جو کچھ لوگوں کے روبرو اور جو کچھ ان کے پيچھے ہے وہ ان سب سے واقف ہے اور وہ علم خدا ميں سے کسي چيز کا احاطہ نہيں کر سکتے مگر جس قدر وہ خود چاہے، اس کي کرسي آسمانوں اور زمين پر چھائي ہوئي ہے اور ان دونوں کي نگہداري اس کے ليے کوئي کار گرا ں نہيں ہے اور وہ بلند و بالا اور عظيم ذات ہے
سورة البقره (1) _ آيت: 255
ظالم لوگ
اے ايمان والو! جو مال ہم نے تمہيں ديا ہے اس ميں سے خرچ کرو قبل اس دن کے جس ميں نہ تجارت کام آئے گي اور نہ دوستي کا فائدہ ہو گا اور نہ سفارش چلے گي اور ظالم وہي لوگ ہيں جنہوں نے کفراختيار کيا
سورة البقره (1) _ آيت: 254
الله بڑا وسعت والا ہے
جو لوگ اپنا مال راہ خدا ميں خرچ کرتے ہيں ان (کے مال) کي مثال اس دانے کي سي ہے جس کي سات بالياں اگ آئيں جن ميں سے ہر بالي کے اندر سو دانے ہوں اور اللہ جس (کے عمل) کو چاہتا ہے دگنا کر ديتا ہے، اللہ بڑا کشائش والا، دانا ہے
سورة البقره (1) _ آيت: 261
قرض حسنہ
اور راہ خدا ميں جنگ کرو اور جان لو کہ اللہ خوب سننے والا، جاننے والا ہے - کوئي ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے تاکہ اللہ اسے کئي گنا زيادہ دے؟ اللہ ہي گھٹاتا اور بڑھاتا ہے اور اسي کي طرف تمہيں پلٹ کر جانا ہے
سورة البقره (1) _ آيات: 245-244
نماز کي پابندي رکهو
نمازوں کي مخافظت کرو، خصوصاً درمياني نماز کي اور اللہ کے حضور خضوع کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ - پھر اگر تم حالت خوف ميں ہو تو پيدل ہو يا سوار (جس حال ميں ہو نماز پڑھ لو) اور جب تمہيں امن مل جائے تو اللہ کو اسي طرح ياد کرو جس طرح اس نے تمہيں وہ (کچھ) سکھايا ہے جسے تم پہلے نہيں جانتے تھے
سورة البقره (1) _ آيات: 239-238
نقصان والي چيزيں
لوگ آپ سے شراب اور جوئے کے بارے ميں پوچھتے ہيں، کہ ديجيے: ان دونوں کے اندر عظيم گناہ ہے اور لوگوں کے ليے کچھ فائدے بھي، مگر ان دونوں کا گناہ ان کے فائدے سے کہيں زيادہ ہے اور يہ لوگ آپ سے پوچھتے ہيں کہ کيا خرچ کريں؟ کہ ديجيے: جو ضرورت سے زيادہ ہو، اس طرح اللہ اپني نشانياں تمہارے ليے کھول کر بيان فرماتا ہے تاکہ تم سوچو .
سورة البقره (1) _ آيت: 219
حق دار لوگ
لوگ آپ سے پوچھتے ہيں : کيا خرچ کريں؟ کہ ديجيے: جو مال بھي خرچ کرو اپنے والدين، قريب ترين رشتہ داروں، يتيموں،مسکينوں اور مسافروں پر خرچ کرو اور جو کار خير تم بجا لاؤ گے يقينا اللہ اس سے خوب باخبر ہے
سورة البقره (1) _ آيت: 215
کفر کي راه
جو کافر ہيں ان کے ليے دنيا کي زندگي خوش نما بنا دي گئي ہے اور وہ دنيا ميں مومنوں کا مذاق اڑاتے ہيں مگر اہل تقوي? قيامت کے دن ان سے مافوق ہوں گے اور اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق ديتا ہے
سورة البقره (1) _ آيت: 212
اسلام
اے ايمان لانے والو! تم سب کے سب (دائرہ ) امن و آشتي ميں آجاؤ اور شيطان کے نقش قدم پر نہ چلو، يقينا وہ تمہارا کھلا دشمن ہے - اور اگر ان صريح نشانيوں کے تمہارے پاس آنے کے بعد بھي تم لڑکھڑا جاؤ تو جان رکھو کہ اللہ بڑا غالب آنے والا، باحکمت ہے
سورة البقره (1) _ آيات: 209-208
برا ٹهکانا
اور پھر جب اس سے کہا جائے: خوف خدا کرو تو نخوت اسے گناہ پر آمادہ کر ديتي ہے، پس اس کے ليے جہنم ہي کافي ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے - اور انسانوں ميں کوئي ايسا بھي ہے جو اللہ کي رضاجوئي ميں اپني جان بيچ ڈالتا ہے اور اللہ بندوں پر بہت مہربان ہے
سورة البقره (1) _ آيات: 207-206