• صارفین کی تعداد :
  • 6051
  • 4/27/2008
  • تاريخ :

مرغی روسٹ کھڑا مسالہ

مرغی روسٹ کھڑا مسالہ

اجزاء :

مُرغی کے چوزے دو عدد

دو دو پونڈ  وزن کے

چوبیس گھنٹے ریفریجریٹر میں رکھ دیں

دہی ایک پاؤ

لہسن بارہ جوے

ادرک آدھیی چھٹانک

نمک حسبِ ذائقہ

سرخ مرچ ثابت بارہ عدد

کالی مرچ ثابت بارہ عدد

آلو چھوٹےچھوٹےگول آدھا پاؤ

گھی ایک پاؤ

 

ترکیب :

مُرغی کو ریفریجریٹرمیں سےنکال کر کانٹے سےخوب گود لیں ۔ آدھ  پاؤ دہی میں لہسن اورادرک باریک پیس کر ملا دیں اوراس میں نمک ڈال کر مُرغی کواچھی طرح لگا دیں اور دوبارہ  گھنٹہ دوگھنٹے کے لئے ریفریجٹر میں پڑا رہنےدیں ۔

اب گھی میں مرغی کوسُرخ کریں اورساتھ ساتھ دہی کا چھینٹا دیتے جائیں۔ جب مرغی آدھ بُھنی ہوجائے تو آلو اور سُرخ مرچ ثابت چھ عدد ہاتھ سے مسل کرڈال دیں اوربھونتے جائیں۔  جب مُرغی پُوری طرح سرخ ہوجائے تو اُس میں باقی مرچ ثابت اور کالی مرچ ڈال کر، تھوڑا سا پانی جس میں وہ گل جائےاورخشک ہوجائے ڈال دیں اوردم  پر لگا دیں ۔ چند منٹ کی بعد مُرغی گلنے پر اتار لیں ۔

ترکیب 2

اسی مُرغی میں آپ مسالہ بھی بھرسکتے ہیں۔ مٹر اُبال کر اور تل کر، انڈے اُبال کر، آلوایک دو ٹکڑے اُبلے ہوئےتل کر اور پیاز کوگھی میں تل کر پاتھوں سے مسل کراوراُن سب چیزوں میں نمک، سُرخ مرچ اورتھوڑا سا امچُور ملا کر مُرغی کے پیٹ میں بھر کر اُوپر دھاگا باندھ دیں۔ تاکہ تلتے وقت مسالہ باہر نِکل جائے۔

 

متعلقہ تحریریں:

 پلا مچھلی کا سالن تیار کرنے کا طریقہ

  آپ اور آپ کا گھر(2)

  آپ اور آپ کا گهر(1)