• صارفین کی تعداد :
  • 4249
  • 2/19/2013
  • تاريخ :

اچانک گيدڑ سوراخ سے پھسل کر اس مٹکے ميں جا گرا جس ميں سرخ رنگ بھرا تھا

گیدڑ

ايک گيد‎‎‎ڑ پھندے ميں پھنس گيا

لومڑي  نے ہر جگہ کھوج لگايا ليکن شير کا کہيں پتا  نہ چلا

گيدڑ نے لوٹے کو اپنے اگلے دانتوں ميں پکڑ اور اسے ايک دريا کے کنارے لے آيا

گيدڑ نے بڑي مشکل سے لوٹے کو الٹا سيدھا کرکے اسے ريت سے خالي کيا

اب گيدڑ نے آبادي کا رخ کيا اور ايک گلي ميں داخل ہوگيا- کتے کے ڈر سے اس نے اپنے آپ کو ايک سوراخ ميں چھپا ليا- يہ سوراخ ايک رنگ ريز کي دکان کي کھڑکي کا تھا اور کھڑکي کا تھا اور کھڑکي کے نيچے رنگ کے بہت سے مٹکے ترتيب سے رکھے ہوئے تھے-

اچانک گيدڑ سوراخ سے پھسل کر اس مٹکے ميں جا گرا جس ميں سرخ رنگ بھرا تھا- اس کے پاۆ ں سرخ رنگ کے ہوگئے- اس نے بڑي مشکل سے خود کو مٹکے سے نکلا ليکن دوسرے مٹکے ميں جاگرا- اس کا سر اور گردن سبر رنگ کے ہوگئے- اس مٹکے سے نجات پائي تو زرد رنگ کے مٹکے ميں جاگرا- مختصر يہ کہ جب وہ بڑي جد و جہد کے بعد مٹکوں کے درميان سے نکلا تو صبح ہونے والي تھي- وہ پاني کے ايک طشت ميں کود گيا- پاني ميں اپنا عکس ديکھ کر وہ حيران تھا کہ اس پر کيسے کيسے رنگ چڑھ گئے ہيں کہ خود وہ اپنے آپ کو پہچاننے سے قاصر ہے-

صبح صبح رنگ ريز کے شاگرد آئے- انھوں نے دروازہ کھولا اور سمجھے کہ کوئي کتا ہے- بولے:" ايک کتا کھڑکي کے سوراخ سے پھسل کر گرا اور اس نے سارے رنگوں کو پليد کر ڈالا-" انھوں نے اسے مارنے کے ليے لکڑي اٹھائي اور رنگين گيدڑ نے دروازے کي جانب سے فرار کي راہ اختيار کي- گلي ميں ايک بلي نے اس رنگيلے گيدڑ کو ديکھا تو وہ بھي يہي سمجھي کہ يہ کتا ہے- وہ ايک درخت پر جا چڑھي اور بولي:" واہ تو کتنا خوش رنگ کتا ہے!" گيدڑ بولا:" تو ہوگي!" اور بھاگ نکلا- بھاگتے بھاگتے ايک صحرا ميں پہنچا جہاں اسے ايک چھوٹي سي ندي دکھائي دي- اس نے اس ندي ميں داخل ہوکر خود کو خوب دھويا ليکن رنگ، اصلي گيا ہي رنگ تھے- يہ وہ رنگ تھے جو صاف ہوجاتے ہيں- اس نے جس قدر اپنے آپ کو دھويا مانجھا، رنگ زيادہ شفاف اور روشن ہوتے چلے گئے!

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان