• صارفین کی تعداد :
  • 5360
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

 شیخ جمال الدین مقداد حلی اسدی (رح)

گل

26 جمادی الثانی سنہ 826 ھ ق کو بزرگ عالم دین اور فقیہ شیخ جمال الدین مقداد حلی اسدی (رح) نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں وفات پائی ۔ ان کی تاریخ پیدائش کے بارے میں کوئی پختہ معلومات نہیں ہیں لیکن یہ بات یقینی ہے کہ ان کا تعلق عراق کے علاقے حلّہ سے تھا ۔وہ علما کے درمیان فاضل مقداد کے نام سے معروف تھے اور محمد بن مکی (رح) کے ممتاز شاگردوں میں سے تھے ۔انہوں نے اپنے استاد کے فقہی نظریات کی تشریح و تکمیل میں متعدد کتابیں لکھی ہیں ۔انہوں نے بہت سی کتابیں چھوڑی ہیں جن میں آداب حج اور آیات الاحکام کا نام خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔