بريگيڈيئر اللہ دادي کي شہادت پر ڈاکٹر لاريجاني کي تعزيت
اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے شام ميں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے کمانڈر بريگيڈير محمد علي اللہ دادي کي تعزيت پيش کي ہے- علي لاريجاني نے شام ميں صيہوني حکومت کے حملے ميں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے کمانڈر محمد علي اللہ دادي کي شہادت کي مناسبت سے اپنے پيغام ميں تاکيد کي ہے کہ اس شجاع مجاہد نے ملت اسلاميہ کے خلاف تيارکي جانے والي شيطاني سازشوں کے مقابلے کے لۓ موثر کوششيں کي ہيں- علي لاريجاني نے اس پيغام ميں شام ميں صيہوني حکومت کے دہشتگردانہ اور مجرمانہ حملوں کي مذمت کرنے کے علاوہ کہا کہ بريگيڈير شہيد اللہ دادي خطے ميں تکفيري دہشتگردانہ اقدامات کے بعد شام کي حکومت اور ملت کو مشاورت فراہم کرنے کے مقصد سے شام گۓ تھے جہاں وہ حزب اللہ لبنان کے چند کمانڈروں کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہوگۓ- ڈاکٹر علي لاريجاني نے اپنے اس پيغام ميں شہيد اللہ دادي کے اہل خانہ کے لۓ صبر اور شہيد کے لۓ بلندي درجات کي دعا کي ہے-
متعلقہ تحریریں:
شامي جنگي بحران کے حل ميں ايراني مدد
اخوان المسلمين دہشتگرد، سعودي عرب کا الزام